اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahboobia junior College: حیدرآباد کے پہلے گرلز کالج کی تاریخی اہمیت

حیدرآباد دکن میں آصف جاہی دورہ میں متعدد عمارتیں تعمیر کی گئیں- آصف جاہی سلطنت کے چھٹے بادشاہ نواب میر محبوب علی خاں بہادر نے سنہ 1907 میں حیدرآباد کے عابڈس علاقے میں محبوبیہ اسکول، لڑکیوں کے لیے تعمیر کروایا تھا- یہ عمارت مکمل گرنیٹ کے پتھر سے تعمیر کی گئی تھی جو نظامی و یورپین طرز پر بنی ہے۔

محبوبیہ کالج حیدرآباد کی پہلی گرلز کالج
محبوبیہ کالج حیدرآباد کی پہلی گرلز کالج

By

Published : Jul 28, 2022, 5:35 PM IST

Updated : Jul 28, 2022, 9:53 PM IST

حیدرآباد:محبوبیہ کالج کے قیام کے لیے آنجہانی سابق وزیر سروجنی نائیڈو نے میر محبوب علی خاں بہادر سے اپیل کی تھی۔ اس کالج سے شہر حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے۔ محبوبیہ کالج میں اب بھی تعلیمی نظام جاری ہے۔ قدیم عمارت کے بیرون حصہ میں ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے۔

حیدرآباد کی پہلی گرلز کالج کی تاریخی اہمیت

تنظیم انٹیک کی صدر و تاریخ داں انو رادھاریڈی نے کہا کہ محبوبیہ کالج ایک تاریخی عمارت ہے، اس کا تحفظ بے حد ضروری ہے۔ محبوبیہ کالج کی بلڈنگ ابھی بہت مضبوط ہے۔ اگر اس کی صحیح دیکھ بھال کی جائے تو یہ بلڈنگ کئی برسوں تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

آصف جاہی سلطنت میں حیدرآباد میں بے شمار عمارتیں تعمیر کی گئیں جس میں عثمانیہ یونیورسٹی، نظامیہ کالج، مدرسہ اصفیا، محبوبیہ کالج، نظامیہ پی جی کالج، سٹی کالج ، عثمان میڈیکل کالج، اس کے علاوہ دواخانہ عثمانیہ، ہائی کورٹ، اور دیگر کئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جس سے آج بھی عوام استفادہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Asaduddin Owaisi on Modi:'مودی حکومت گولوالکر اور ساورکر کے نظریات پرعمل پیرا'

Last Updated : Jul 28, 2022, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details