اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maha Panchayat مظفرنگر میں کسانوں کی مہا پنچایت - قومی صدر ٹھاکر پرن سنگھ

مظفر نگر ضلع میں کسان مزدور سنگٹھن کے قومی صدر ٹھاکر پورن سنگھ کے زیر اہتمام کسان مزدور ادھیکار مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس مہا پنچیات میں اتر پردیش ہریانہ سمیت کئی ریاستوں کے کسان لیڈر بھی پہنچے۔ Maha Panchayat

مظفرنگر میں کسانوں کی مہا پنچایت کا انعقاد
مظفرنگر میں کسانوں کی مہا پنچایت کا انعقاد

By

Published : Oct 19, 2022, 1:38 PM IST

مظفر نگر: اس ریلی میں کسان مزدور سنگٹھن کے قومی صدر ٹھاکر پرن سنگھ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت اور مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ ٹھاکر پورن سنگھ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بی جے پی کے منشور میں کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن حکومت بننے کے بعد کسانوں کو مفت بجلی دینا تو دور کی بات ہے، اس کے برعکس حکومت نے ٹیوب ویل پر میٹر لگانے شروع کر دیے۔ Kisan Union Organise Maha Panchyat In Muzfarnagar In Uttar Pradesh

مظفرنگر میں کسانوں کی مہا پنچایت کا انعقاد

مزید پڑھیں:Sir Syed Day 'سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت'

انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کی بات ہوئی، یہاں کسی کو روزگار نہیں ملا۔ ایم ایل اے، ایم پی اور وزرا پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو خود بے روزگار ہیں وہ ہمیں کیا روزگار دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 میں مقابلہ کرنے والے لیڈروں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور ان کا جسمانی ٹیسٹ کروائیں۔ پہلے لیڈروں کی دوڑ لگوائیں پھر اس کے بارے میں سوچیں جو آگے نکلے گا۔ ٹھاکر پورن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ آج یہ ایک عظیم الشان ریلی منعقد ہوئی ہے، روایت کے مطابق آج بھی ہم انتظامی افسران کو میمورنڈم دے رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو ہم سے بات کرنی چاہیے، اگر حکومت بات نہیں کرے گی تو ہم آگے سخت رویہ اختیار کریں گے۔ Kisan Union Organise Maha Panchyat In Muzfarnagar In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details