اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ : کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ - کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

ضلع امروہہ کے کلکٹریٹ میں کسان یونین بھانو گُٹ کے مرکزی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ نے موسلادھار بارش کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کے نقصان کے معاوضے کی مانگ کو لیکر ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا۔

امروہہ : کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
امروہہ : کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

By

Published : Mar 13, 2020, 12:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کسان یونین بھانو گٹ کے مرکزی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ نے ضلع کلکٹریٹ دفتر میں کسانوں کے فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کسان یونین بھانو گٹُ کے مرکزی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ نے ضلع کلکٹر دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برسات کے بعد کاشتکاروں کی فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ جلد از جلد کسانوں کو دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاوضہ جلد از جلد کسانوں کو نہیں ملا تو 18 مارچ کو متھرا میں ہم جلسہ کرنے جارہے ہیں اور اگر حکومت نے پھر بھی معاوضہ نہیں دیا تو ہم وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے اور کسانوں کے حق کے لیے لڑائی کریں گے۔

امروہہ : کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details