کسان سنیکت مورچہ نے ضلع بدایوں کے مالویہ آواس میں متحد مورچے کے تحت بی جے پی حکومت کی مسلسل ناکامیوں اور آسمان چھورہی مہنگائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
احتجاج کے دوران کسان پارٹی سے تعلق رکھنے والے رام چندر صدر کا کہنا تھا، 'آج ہم نے بی جے پی حکومت کی خراب کارکردگی اور مسلسل مہنگائی کو بڑھانے کے منصوبے کے خلاف قومی، ریاستی اور ضلعی و تحصیل سطح پر مہنگائی اور مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اگر سرکار نہیں مانی تو مسلسل احتجاج کرتے رہیں گے۔'
بدایوں: کسان سنیوکت مورچہ کا بی جے پی کے خلاف احتجاج دوسری جانب ایک اور کسان پارٹی ٹی کے ضلع صدر کرشن پال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں بجلی، ڈیزل اور پیٹرول اور ایل پی جی گیس کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ حکومت چاروں طرف سے عوام اور کسان کو لوٹنے کی کوشش میں لگی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مہگائی کو جلد سے جلد کم کریں۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں تین ذرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کے کسان بھارتی دارالحکومت دہلی کے قریب مسلسل 7 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اب تک کوئی موثر قدم نظر نہیں آ رہا ہے۔