اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج - بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج

ریاست اترپردیش میں قومی قیادت کی ہدایت پر 'بھارتیہ کسان یونین غیر سیاسی ٹکیت گُٹ' کے کارکنان نے بجلی کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔

بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج

By

Published : Jun 27, 2019, 7:13 PM IST

کسانوں نے شہر کے مختلف علاقوں سے ریلی نکالی اور ایس ڈی ایم دفتر کو گھیر لیا، میمورنڈم دینے کے بعد کسان واپس لوٹ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت نے دیہی علاقوں کی بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

یہاں بتاتے چلیں کہ ٹکیت گُٹ دراصل معروف کسان رہنما مہیندر سنگھ ٹکیت کے نام پر بنائی گئی کسانوں کی تنظیم ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے کسانوں کو کافی نقصان ہوگا کیوں کہ کسان 1500 روپئے ہر ماہ بل ادا نہیں کر سکتے۔ اس لئے اضافی قیمتوں کو جلد از جلد واپس لینا چاہئے۔

بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج

کسانوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں ترمیم نہیں کی گئیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details