اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2019, 3:22 PM IST

ETV Bharat / state

دس جون سے کسان پاٹھ شالہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور کھیتی کی جدید ٹیکنالوجی کی اطلاع دینے کے لئے پنچایت سطح پر 10 جون سے کسان پاٹھ شالہ کا انعقاد کیا جائےگا۔

دس جون سے کسان پاٹھ شالہ

سرکاری ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا ہے کہ ضلع میں دی ملین فارمرس اسکول کسان پاٹھ شالہ میں کسانوں کو زرعی سائنس اور ماہر کاشت کاری کے نئے طریقوں کے موضوع پر معلومات دیں گے۔کسان پاٹھ شالہ کا پہلا مرحلہ دس جون سے 13جون اور دوسرا مرحلہ 17جون سے 20جون تک چلے گا۔اس میں ضلع کے 139 کسان حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کسان پاٹھ شالہ میں ضلع گنا افسر ،اسسٹنگ ڈائریکٹر ریشم ،مویشیوں کے چیف میڈیکل افسر،اسسٹنگ ڈائریکٹر مویشی پروری،دودھ کےڈپٹی ڈائریکٹر ،ضلع زرعی افسر،زمین کی منظوری کا افسر،مٹی کی جانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسانوں کو کاشت کاری کے علاوہ ان کے حقوق کی بھی معلومات دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details