اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کا اعلان

بھارتیہ کسان یونین نے زرعی قوانین کے خلاف آئندہ 5 ستمبر کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مظفرنگر میں کسان مہاپنچایت کا اعلان
مظفرنگر میں کسان مہاپنچایت کا اعلان

By

Published : Aug 23, 2021, 4:47 PM IST

اترہردیش کے ضلع سہارنپور میں زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے آئندہ 5 ستمبر کو کسان مہا پنچایت کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے سہارنپور کلکٹریٹ میں دھرنے پر بیٹھے بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر ونے کمار نے بتایا کہ 5 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر سے کسان مہا پنچایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو

بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر ونے کمار نے بتایا کہ اس کے ذریعے کسان حکومت کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:یوم آزادی پر دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سخت حفاظتی انتظامات

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ ہونے والی پنچایت میں لاکھوں کی تعداد میں کسان شرکت کریں گے اور حکومت کے خلاف مورچہ کھولا جائے گا اور زرعی قوانین کی واپسی تک کسانوں کا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details