مظفر نگر :ریاست اترپردیش کے ضلع کسان مزدور سنگٹھن کسانوں کے مختلف مسائل کے حل کے لیے یے مہا پنچایت کر رہا ہے۔ماں پنچایت کے بارے میں پریس کانفرنس کر کے عہدے داروں نے جانکاری دیKisan Maha panchayat Call Maha Panchayat On 15th October In Muzafarnagar
مظفرنگر میں 15 اکتوبر کو کریگی کسان مزدور سنگٹھن مہا پنچائیت کسان مزدور سنگٹھن کسانوں کے مختلف مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ ٹکراؤ کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے کسانوں کے ساتھ سوتیلے پن سے ناراض ہے۔شہر کوتوالی میں واقع میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ترجمان للت رانا نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے منشور میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کے علاوہ گنے کے رقم کی ادائیگی اور گنے کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کئی منفرد اسکیمیں بھی دکھائی گئیں۔ اور کسانوں کو تمام فائدہ مند اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا لیکن حکومت نے کوئی بھی وعدہ پورا نہی کیا ابھی تک۔ 15 اکتوبر کو 10 نکاتی مطالبہ کے ساتھ مغربی اتر پردیش کے تقریباً 20 اضلاع سے 50,000 ہزار کسان مظفر نگر میں ہونے والی مہا ریلی میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Hijab Row Verdict 'حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا استقبال، بڑی بنچ سے امید وابستہ'
ان کاکہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی یوگی حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔Kisan Maha panchayat Call Maha Panchayat On 15th October In Muzafarnagar