کسان ایکتا سنگھ نے اسکولوں کی من مانی اور استحصال کے خلاف اسکول کے گیٹ پر ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا، جس میں اے سی سی کانوینٹ اسکول سیکٹر 33 نوئیڈا نمایاں ہے۔
اس کے خلاف مہا پنچایت کی، اسی درمیان اے سی پی رجنیش ورما نے مہا پنچایت میں پہنچ کر پنچایت کی پانچ رکنی کمیٹی کی اسکول پرنسپل سے بات چیت کرائی، جس میں پرنسپل کسانوں کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام ثابت ہوئے اور کسانوں کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔
جس کے بعد اے سی پی رجنیش ورما نے ایک ہفتہ میں داخلہ دلانے کی یقین دہانی کرا کر دھرنا ختم کرایا۔