سہارنپور کے ضلع اسپتال میں مبینہ طور پر بدانتظامی کی وجہ سے ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی جبکہ اس واقعہ نے ریاست میں علاج سے متعلق حکومت کے دعوؤں کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔
سہارنپور: ضعیف شخص کی موت کے بعد اسپتال پر بدانتظامی کا الزام ایمرجنسی علاج کےلیے اسپتال پہنچے ایک بزرگ شخص کو ایمرجنسی وارڈ تو دور کی بات ہے انہیں اسٹریچر بھی نصیب نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کا اسپتال کے احاطہ میں ہی انتقال ہوگیا۔
ضعیف شخص کی لاش کے قریب اس کی عمررسیدہ اہلیہ گھنٹوں بارش میں بھیگتی رہی لیکن اسپتال کے کسی اسٹاف نے اس کی جانب توجہ دینا ضروری نہیں سمجھا۔
کئی گھنٹوں بعد وہاں سے گذر رہے دو نوجوانوں نے لاش کو اٹھاکر رین بسیرے میں رکھا۔ اس سلسلے میں جب چیف میڈیکل آفیسر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ضعیف شخص کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے بدانتظامی کی شکایت کی تردید کی۔