اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینیٹائز پلا کر نوجوان کا قتل - ایک شخص کو دبنگوں نے سینیٹائزر پلا کر قتل کر دیا

رامپور کے بھوٹ تھانہ علاقے میں سینیٹائز کر رہے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے سینیٹائزر پلا کر قتل کر دیا ۔

سینیٹائز پلا کر نوجوان کا قتل
سینیٹائز پلا کر نوجوان کا قتل

By

Published : Apr 19, 2020, 11:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کے بھوٹ تھانہ علاقے میں سینیٹائز کرنے گئے ایک شخص کو دبنگوں نے سینیٹائزر پلا کر قتل کر دیا،
اطلاعات کے مطابق 21 سالہ نوجوان کنور پال بھوٹ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کر رہا تھا۔ اسی دوران دوسرے شخص کے پیر پر سینیٹائزر گر گیا۔ اس کو لے دونوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ کنور پال کو دوسرے شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سینیٹائزر پپلا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔

سینیٹائز پلا کر نوجوان کا قتل

اس تعلق سے کنور پال کے اہل خانہ نے گاؤں کے پردھان پر اس کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' پردھان اور چار نامعلوم افراد نے مل کر کنور پال کا قتل کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنور پال جب سینیٹائز کر رہا تھا تبھی نزدیک سے گزر رہے ایک شخص کے پیر پر سینیٹائزر اسپرے چلا گیا۔ اس سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے لگا۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سینیٹائزر کا اسپرے کنور پال کے منہ میں ڈال دیا۔جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی، موقع پر موجود لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ہائر سینٹر ریفر کر دیا،اور علاج کے دوران ہی اس کی موت واقع ہو گئی،فی الحال پولیس نے پردھان سمیت چار دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details