اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدمعاشوں کے قبضے سے بچی آزاد - ریلوے پولیس

اترپردیش کے مہوبہ میں ریلوے پولیس نے پیر کے روز سمپرک کرانتی ایکسپریس ٹرین سے ایک بدمعاش کو گرفت میں لیا جو ایک چھ سالہ بچی کو اغوا کرکے لے جارہا تھا۔

بدمعاشوں کے قبضے سے بچی آزاد

By

Published : Jun 3, 2019, 3:24 PM IST

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ویریندر سنگھ نے یہاں بتایا کہ مہوبہ جنکشن میں لنک ٹرین کھجوراہو سمپرک کرانتی کو یو پی سمپرک کرانتی سے الگ کیا جارہا تھا۔ جب ٹرین اسٹیشن پر رکی تو ایک شخص چھ سالہ بچے کے ساتھ مشتبہ نظر آیا جس سے پوچھ گچھ کئے جانے پر پتہ چلا کہ وہ اس بچی کو کہیں سے اغوا کرکے لایا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بدمعاش نے سیتا نامی لڑکی کو دلی کے ایک علاقے سے اتوار کے روز اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنی ماں کے کہنے پر نزدیک کی دوکان سے انڈے لینے گئی تھی۔
ملزم نے اسے کوئی نشیلی چیز سنگھاکر بے ہوش کرکے اپنے ٹھکانے پر لے گیا۔ وہ لڑکی کے بیمار ہونے پر گھر لے جانے کی بات کہہ کر اسے ٹرین سے اپنے گاؤں لا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بدمعاش نوجوان کملیش یہاں سری نگر تھانے کے بلکھی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ریلوے پولیس نے اغوا شدہ بچی کو مہوبہ کوتوالی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی اطلاع دلی پولیس کو دی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details