اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: سڑک حادثے میں بچے کی موت، دو افراد زخمی - مرادآباد میں سڑک حادثہ

ضلع مرادآباد میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے ایک سات سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی۔

سڑک حادثے میں بچے کی موت
سڑک حادثے میں بچے کی موت

By

Published : Jun 25, 2021, 10:12 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ پاک بڑا علاقے کے دھنوپورا گاؤں باشندہ پرچون کاروباری ماسٹر قیوم جمعہ کی صبح اپنے دونوں بیٹوں فہیم اور عبدالکریم کے ساتھ کھڑے ہوکر دہلی۔لکھنو نیشنل ہائی وے پر گاڑی کا انتظار کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:ادھم پور میں سڑک حادثہ، 9 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک

اسی دوران دہلی کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار نے تینوں کو کچل دیا۔ حادثے میں سات سالہ عبدالکریم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ قیوم اور بڑا بیٹا فہیم شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details