اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میری کتاب آر ایس ایس اور مسلمانوں کے درمیان پل سازی کا کام کرے گی' - رسم اجرا بھی موہن بھاگوت کے ہاتھوں

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے میواڑ کالج میں منعقد ایک تقریب کے دوران آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان دیا جو گزشتہ روز کافی سرخیوں میں رہا اور اسی تقریب میں ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کی کتاب ''ذہنی و فکری ہم آہنگی، جستجو و آرزو'' کا رسم اجرا بھی موہن بھاگوت کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

book launch
رسم اجرا

By

Published : Jul 6, 2021, 8:26 AM IST

Updated : Jul 6, 2021, 8:59 AM IST

اس موقع پر خواجہ افتخار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے آر ایس ایس اور مسلمانوں کے درمیان جو خلا پیدا ہو گیا ہے یہ کتاب اس کے لیے پل سازی کا کام کرے گی۔

خواجہ افتخار

موہن بھاگوت کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک تنظیم کے سربراہ ہیں اور اگر کوئی سربراہ اپنے کیڈر کے سامنے کوئی بیان دیتا ہے تو اس پر عمل کرنا ان کے لیے ضروری ہوجاتا ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ ان کے اس بیان کے بعد حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

رسم اجرا



انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے چاپلوس یا کوئی اور القاب دے رہے ہیں دراصل وہ ضمیر فروش انسان ہیں اور وہی ایسا سوچ رہے ہیں البتہ میں نے کبھی بھی مفاد کے لیے کچھ نہیں کیا میری نہ تو انگلی کسی سے دبی ہے اور نہ آنکھیں کسی سے جھکی ہیں۔

Last Updated : Jul 6, 2021, 8:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details