اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگیشور ناتھ مندر کا کھچڑی بھوج، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقعہ ناگیشور ناتھ مندر میں کئی دہائیوں سے مکر سنکرانتی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

Khichdi Bhoj of Nageshwar Nath Temple, best example of communal harmony
ناگیشور ناتھ مندر کا کھچڑی بھوج، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال

By

Published : Jan 14, 2021, 9:00 PM IST

بارہ بنکی کی ناگیشور ناتھ مندر میں ہر سال مکر سنکرانتی کے موقع پر کھچڑی بھوج کا اہتمام کیا جاتا ہے جس بلالحاظ مذہب و ملت لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر کھچڑی کھاتے ہیں۔

ناگیشور ناتھ مندر کا کھچڑی بھوج، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال

ناگیشور ناتھ مندر کا یہ کھچڑی بھوج برسوں سے آپسی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال ہے۔ کھچڑی بھوج میں مختلف مذاہب کے افراد ذات، برادری اور سیاسی حدوں سے بالاتر ہوکر ایک ساتھ بیٹھ کر کھچڑی کے ذائقہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہر برس ناگیشور ناتھ مندر میں ہونے والے کھچڑی بھوج کا انتظام نگر پالیکا کے سابق چئیرمین مرحوم راجیو چودھری کرتے آ رہے تھے جبکہ گذشتہ برس ان کا انتقال ہوگیا۔ اس سال کھچڑی بھوج کے موقع پر راجیو چودھری کو خراج پیش کیا گیا۔ ناگیشور ناتھ مندر کا کھچڑی بھوج نہ صرف ہمارے سماجی تانہ بانہ کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ یہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details