اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں بے ایمانوں کی حکومت بنی: بی جے پی رکن اسمبلی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھٹولی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی فتح پر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے ایمانوں کی پارٹی ہے۔ اور دہلی میں بے ایمان برسراقتدار آئے ہیں۔

کھٹولی رکن اسمبلی نے کہا کہ دہلی میں بنی بے ایمانوں کی حکومت
کھٹولی رکن اسمبلی نے کہا کہ دہلی میں بنی بے ایمانوں کی حکومت

By

Published : Feb 12, 2020, 9:19 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:38 AM IST

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر ملک بھر کے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جہاں ایک طرف عآپ کو مبارک باد دی جارہی ہے وہیں دوسری طرف حزب اختلاف پارٹیاں عآپ پر تنقید بھی کررہی ہیں۔

مظفرنگر کے کھٹولی سے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی نے عآپ کی جیت پر کہا کہ 'یہ پارٹی بے ایمانوں کی پارٹی ہے اور دہلی کی عوام نے لالچ میں آکر انہیں ووٹ دیا ہے'۔

وکرم سینی نے کہا کہ اروند کیجریوال کب تک عوام کو مفت بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کے گھر میں کوئی نوٹ کا درخت ہے کہ وہ پیسے توڑ کر اسے لوگوں میں تقسیم کر دینگے، اُنہوں نے کہا کہ جب دہلی کے لوگوں کے پاس بل آئینگے، تو دہلی کے عوام اس پر پچھتائے گی۔ رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اترپردیش میں محب وطن لوگوں کی حکومت ہے، یہاں کی عوام محب وطن ہیں، یہاں کوئی دیگر سیاسیی پارٹی یا اپوزیشن جماعت نہیں جیتے گی۔

کھٹولی رکن اسمبلی نے کہا کہ دہلی میں بنی بے ایمانوں کی حکومت

انہوں نے کہا کہ یہاں کے کسان کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ مفت نہیں چاہئے، ہمیں سہولت چاہئے اور ہم بل ادا کریں گے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ دہلی کے لوگ بھی اچھے ہیں، لیکن وہ کچھ مفت سہولیات کے لالچ میں آگئے۔ وہ بھی ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں اور ہم دہلی کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں ملک کے بارے میں بات کرنے والی حکومت ہار گئی ہے، لوگ ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی کاموں کو بھول گئے ہیں۔ ہم دہلی کے عوام کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی بی جے پی حکومت دہلی کے عوام کے لیے اچھے کام کرنا جاری رکھے گی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details