مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھٹولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مظفر نگر کے نویں منڈی کے مقام پر کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت جیسوال، ایس پی سٹی ارپت وجے ورگیہ، ایس پی دیہات اتل کمار سریواستو اور ایس پی کرائم پرشانت کمار پرساد نے ماتحت افسران کو الیکشن کمیشن سے موصولہ رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی ونیت جیسوال نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دینا ہے۔ Khatauli By Poll Eelection Result
ایس ایس سی ونیت جیسوال نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پورے نظام کو سیکٹرس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان سب پر سول پولیس کے ساتھ پی اے سی نیم فوجی دستوں کی مناسب تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اسٹرانگ روم میں پہلے سے ہی تین سطحی سکیورٹی کا نظم کیا گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران نوین منڈی میں روٹ ڈائیورژن بھی کیا جائے گا۔