اردو

urdu

ETV Bharat / state

خانقاہوں سے انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے: شاه عمار احمد - شاه عمار احمد

اترپردیش میں ہردوئی کے سندیلہ قصبہ میں تحریک پرچم محمدی کی جانب سے جشن مخدوم صابرؒ و شیخ العالمؒ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

Khanqah spread message of humanity: Shah Ammar Ahmed
خانقاہوں سے انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے: شاه عمار احمد

By

Published : Mar 28, 2021, 7:12 PM IST

ہردوئی کے ملکانا میں واقع صابری منزل پر جشن مخدوم صابرؒ و شیخ العالمؒ کا انعقاد صدر تحریک فریدالدین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔

خانقاہوں سے انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے: شاه عمار احمد

تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے درگاه حضرت مخدوم عبد الحق ردولوی شیخ المؒ کے سجادہ نشین شاه عمار احمد احمدی صابری نیّر میاں شرکت کی جبکہ مخدوم مصباح العاشقین ملاواں کے سجاده نشین دانش میاں مہمان اعزازی تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نیّر میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہیں، مذہب اور برادری سے بالاتر امن، بھائی چارہ و انسانیت کا پیغام دیتی ہیں۔ کچھ لوگ معاشرے میں مذہب اور فرقوں کے نام پر نفرت پھیلارہے ہیں، اس سے بچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صوفیائے کرام کی تعلیمامات سے دوری کی وجہ سے امن و بھائی چارہ ختم ہوتا جارہا ہے جبکہ صوفیوں نے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز کی پابندی اور قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ ہردوئی کے صدر و درگاه حضرت ساغر میاںؒ کے سجاده نشین معزالدین احمد ساغری چشتی نے نیّر میاں کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر نوالحسن شاه، صوفی جابر علی، صوفی احتشام علی، منا صابری، شفیع احمد صابری، مسعودالحسن، اقبال احمد کے علاوہ دیگر عقیدتمند موجود تھے۔ علاوه ازیں بعد نماز مغرب حضرت مخدوم صابر کلیریؒ اور شیخ العالمؒ کی نذرخوانی کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا اور محفل سماع میں سلیم صابری قوال نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔ صابری مشن کے رکن معین خاں نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details