اردو

urdu

بارہ بنکی: غریب اور بے سہارا افراد مشکلات سے دوچار

لاک ڈاؤن کے سبب غریب طبقہ و خانہ بدوش بھوک سے پریشان ہیں، بارہ بنکی میں خانہ بدوش خواتین پریشان ہوکر راشن کٹ کے لیے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ گئیں۔

By

Published : Apr 20, 2020, 8:06 PM IST

Published : Apr 20, 2020, 8:06 PM IST

بارہ بنکی : غریب اور بے سہارا افراد پریشان حال
بارہ بنکی : غریب اور بے سہارا افراد پریشان حال

ڈی ایم دفتر پہنچی خواتین کو کافی دیر کے بعد راشن کٹ دی گئیں۔

خانہ بدوش خواتین بنکی ٹاؤن علاقے میں رہتی ہیں۔ یہ تمام خواتین اپنے محلے کا نام بھی ٹھیک سے نہیں بتا پا رہی تھیں۔

تمام خواتین کو ضلع مجسٹریٹ کا دفتر بھی پتہ نہیں تھا۔لوگوں سے ضلع مجسٹریٹ کا پتہ پوچھتے ہوئے یہ خواتین کسی طرح ڈی ایم آفس پہنچی تو انہیں اے ڈی ایم آفس بھیج دیا گیا۔

بارہ بنکی : غریب اور بے سہارا افراد پریشان حال

وہاں بھی ان کی بات نہیں بنی تو انہیں کلکٹریٹ کے احاطے میں ہی روکے رکھا گیا، کافی دیر بعد وہاں موجود زراعت تحفظ افسر پریتی کرن کو ان کی فکر ہوئی اور انہوں نے ان سے بات کی اور ان کے لیے راشن کٹ منگوا کر انہیں تقسیم کیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ راشن کٹ دینے کے ساتھ کوشش کی جائے گی کہ ان کا راشن کارڈ بھی جاری کروا دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details