کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی جارہی ہے۔ معزز شخصیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دیا۔
معززین نے محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر عمل کرنے، ماسک لگانے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے لوگوں کو عام راستوں پر قربانی نہ کرنے اور عوامی مقامات پر گندگی کو پھیلانے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی۔