میرٹھ میں آج مولانا شاہین جمالی چترویدی کے انتقال کے بعد ان کی تعزیت کے لیے کے سی تیاگی میرٹھ پہنچے۔
جے ڈی یو کا یوپی کی 200 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان - etv bharat urdu
جے ڈی یو کے جنرل سیکرٹری اور قومی ترجمان کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو حصّہ لے گی۔ میرٹھ کے مدرسہ امداد الاسلام کے مہتمم مولانا شاہین جمالی چترویدی کے انتقال کے بعد تعزیت کے لیے آج میرٹھ پہنچے سی تیاگی نے میڈیا سے بات کی۔

کے سی تیاگی کااعلان یوپی میں قریب 200 سیٹوں پراتارےگے اپنے امیدوار
کے سی تیاگی کااعلان یوپی میں قریب 200 سیٹوں پراتارےگے اپنے امیدوار
کے سی تیاگی کے مطابق این ڈی اے کا حصّہ ہونے کی وجہ سے یو پی میں بھی پارٹی بی جے پی کے ساتھ مل کر میدان میں اترنے کی کوشش کرے گی، ورنہ پارٹی اکیلے ہی تقریباً 200 سیٹوں پر اپنے امیدوار اُتارے گی۔ وہیں، گذشتہ دِنوں یو پی میں تیزی سے سامنے آ رہے تبدیلئ مذہب کے معاملوں کے حوالے سے بھی کے سی تیاگی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصّہ لینے کے جے ڈی یو کے اعلان سے ایک بات تو صاف ہے کہ آنے والے انتخابات میں مقامی سیاسی جماعتوں میں بے چینی ضرور پیدا ہوگی۔