اردو

urdu

By

Published : May 12, 2020, 4:32 PM IST

ETV Bharat / state

مئو میں پھنسے کشمیری مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

اتر پردیش کے مئو ضلع کی کسان سہکاری شوگر فیکٹری میں کشمیر کے 15 مزدور لاک ڈاؤن کی بندشوں کے سبب قید ہیں۔ جن کی حالت زار ہے اور گھر جانے کو پریشان ہیں، مگر ابھی تک ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

کشمیری مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں
کشمیری مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں

اتر پردیش کے مئو ضلع میں قائم کسان سہکاری شوگر فیکٹری میں 15 کشمیری مزدور لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مقید ہیں۔ یہ لوگ یہاں سنہ 2002 سے متواتر آتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کنٹریکٹر کے ذریعہ آنے والے کشمیری مزدور شوگر فیکٹری میں 280 روپے یومیہ مزدوری پر نوکری کرتے ہیں۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے درمیان جب شوگر فیکٹری میں پیرائی سیشن کا افتتاح ہوتا ہے تبھی یہ مزدور بھی آجاتے ہیں۔

شوگر فیکٹری کے موجودہ پیرائی سیشن میں کل 15 کشمیری مزدور کام کرنے آئے تھے۔ انہیں اپریل کے پہلے ہفتے میں جب شوگر فیکٹری بند ہوتی ہے، واپس جانا تھا۔ 25 مارچ کو لاک ڈاؤن کا اعلان ہو گیا اور یہ غریب مزدور یہیں پھنس گئے۔

ان تمام مزدوروں کا تعلق کشمیر کے کلگام ضلع سے ہے۔ کافی کوششوں کے باوجود یہ اپنے گھروں کو لوٹنے سے قاصر ہیں۔

کسان سہکاری شوگر فیکٹری

کشمیری مزدوروں میں کئی بزرگ ہیں، جو یہاں کی شدت کی گرمی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ موسم گرما کی تاب نہ لاکر کئی بزرگ مزدور سخت علیل ہو چکے۔ بیماری میں ان کی جمع پونجی بھی خرچ ہو چکی ہے۔

شوگر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے کافی کوششوں کے باوجود ان کشمیری مزدوروں کے جانے کی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ شوگر فیکٹری امپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر ضمانت عباس کے مطابق مزدوروں کو سڑک کے راستے جموں و کشمیر بھیجنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ان تمام مزدوروں کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے، سبھی کی رپورٹ بھی نگیٹیو آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details