اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے۔ اس ہنر ہاٹ میں ملک سے 500 ہنر مند آئے ہیں، جو اپنا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں کشمیر کے بلال احمد ڈرائی فروٹ کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بلال احمد نے بتایا کہ ہم لوگ کئی برسوں سے اسٹال لگا رہے ہیں۔ ہمیں ہنر ہاٹ میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہاں پر حکومت کی جانب سے اسٹال لگانا اور کھانا پانی کا انتظام بالکل مفت ہے۔ یہ ہمارے لئے شاندار پلیٹ فارم ہے۔
بلال نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کشمیر سے نئے نئے سامان لائیں، جو یہاں کے بازاروں میں مشکل سے ملتا ہے۔ ہم لوگ اپنے کسٹمر کو کفایتی قیمت میں بہتر سامان مہیا کرواتے ہیں۔ ہنر ہاٹ کے ذریعے ہمیں آن لائن آرڈر بھی ملتے ہیں۔
بات چیت کے دوران بلال نے بتایا کہ ہمارے پاس کشمیری لہسن، چلغوزہ، بادام، انجیر، اخروٹ، مکس ڈرائی فروٹ اور سب سے خاص کالی کشمش ہے، جو یہاں ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی کشمش بہت طاقت دار ہوتی اور بچوں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔
بلال احمد نے کہا کہ لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں ہمارا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسٹمر آتے ہیں لیکن ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس طرح کے 'ہنر ہاٹ' لگاتار لگنے چاہیے تاکہ ہمیں بازار ملتا رہے۔