ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا پریس کلب میں کشمیر کے پی ایم فین کلب کے روح رواں فہیم نذیر شاہ اور طارق احمد نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ Faheem Nazir Shah Press Conference in Noida پریس کانفرنس کے دوران فین کلب کے اراکین نے کشمیر کی موجودہ صورت حال کے لئے فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ Kashmir PM Fan Club Press Conference ساتھ ہی پنجاب میں وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں لاپرواہی پر پنجاب حکومت پر سوالات اٹھائے۔ Kashmir PM Fan Club Slams Kashmir Political parties
کشمیر پی ایم فین کلب نے کہا کشمیر کی عوام مودی کی پالیسیوں سے خوش ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی پر کام کرتے ہیں اس لئے اپوزیشن ہمیشہ انہیں نشانہ بناتی ہے۔ یہ نوجوان کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا فین کلب چلا رہے ہیں اور وزیر اعظم کی پالیسیوں سے بہت خوش ہیں۔ kashmir People happy with Modi' Policies
کشمیر کی عوام مودی کی پالیسیوں سے خوش فہیم شاہ نے پنجاب کی حکومت کے ساتھ ساتھ کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے سربراہان محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کشمیر کے لئے بی جے پی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر وہ کہتی ہیں کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے تو پھر وہ الیکشن کس بنیاد پر لڑ رہی ہیں۔ وہ کیوں کہہ رہی ہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کشمیر میں الیکشن کراؤ۔ انہیں کشمیریوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے انہیں صرف کرسی کی لالچ ہے۔ Kashmir PM Fan Club on Mehbooba Mufti
کشمیر کی عوام مودی کی پالیسیوں سے خوش - انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں ۔یہ کشمیر کے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے جو بھی پالیسی اختیار کی میں اس کو سلام کرتا ہوں اور کشمیر فین کلب کی جانب سے ان کا مشکور بھی ہوں۔ کشمیر کے حالات معمول کی جانب گامزن ہیں۔ بھارت کے حق میں بولنے والوں کو گولی مار دی جاتی ہے، لیکن ابھی جو معمولی سے شدت پسند بچے ہیں، ہمارے نیم فوجی دستے اور جموں و کشمیر کے جوان انہیں بھی ٹھکانے لگا دیں گے۔ بلکہ انہوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ 2024 اور اس کے بعد بھی نریندر مودی ہی بھارت کے وزیراعظم ہوں۔
مزید پڑھیں: PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا
فہیم شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دانستہ طور پر یہ سازش کی تاکہ بدامنی پیدا ہو۔ اگر کہیں سے بھی کوئی پتھر بھی چلتا تو وزیراعظم کے سیکورٹی اہلکار ایکشن میں آجاتے، جس سے ہونے والے نقصان پر یہی کہا جاتا کہ وزیر اعظم مودی سکھوں کا قتل کرانے کے لیے پنجاب میں آئے تھے۔ اس کے بعد ہونے والے ردعمل سے کیا ہوتا، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک سازش اور پلان کے تحت وزیراعظم مودی کی راہ میں اڑچن پیدا کی گئی۔ Kashmir PM Fan Club on PM Security Breach