اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشی نگر:پڈرونہ میں 14دنوں کا مکمل لاک ڈاؤن - اترپردیش کے ضلع کشی نگر

کشی نگر میں مسلسل کووڈ-19 کسیز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، وہیں انتظامیہ نے کورونا وائرس کسیز پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

lockdown
lockdown

By

Published : Jul 20, 2020, 7:40 PM IST

اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے پڈرونہ شہر میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم صدر نے 14دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران سبھی دوکانیں،شاپنگ مال، بازار اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

ضلع کے پڈرونہ شہر کے چھاونی، اونکار واٹکا کالونی، آواس وکاس کالونی، تلسی رہائشی کالونی، مین روڈ، قنوجیا وارڈ، کانو ٹولہ، لاجپت نگر سمیت کئی محلے کورونا کی زد میں ہیں، جسے دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم صدر نے شہر میں 14دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

ایس ڈی ایم رام کیش یادو نے بتایا 'بڑھتے انفیکشن کو دیکھتےہوئے 14دنوں کا لاک ڈاؤن صرف پڈرونہ شہر میں لگایا گیا ہے۔ اس دوران بازار، سبھی دفاتر اور دوکانیں بند رہیں گی۔ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا'۔

یہ بھی پڑھیے
'پائلٹ نے حکومت گرانے کی کوشش کی'
تمام الزامات بے بنیاد ہیں: سچن پائلٹ
جولائی 20 تک: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

گذشتہ روز ضلع کے سیورہی قصبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا علان کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details