اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاس گنج معاملہ: زخمی پولیس اہلکار اے ایم یو میڈیکل کالج میں زیر علاج - اے ایم یو نیوز

گزشتہ روز کاس گنج میں پیش آئے واقعہ میں شدید طور سے زخمی سب انسپکٹر اشوک کمار اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں۔

jnmc aligarh
اے ایم یو میڈیکل کالج

By

Published : Feb 10, 2021, 3:35 PM IST

ضلع علی گڑھ کے قریب واقع کاس گانج کے سیڈ پوڑا تھانہ علاقے کے میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پیش آئے واقعہ میں پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر اشوک کمار کو مختلف حصوں میں شدید چوٹیں لگی ہیں۔ ان کو علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹروں کی اطلاع کے مطابق اشوک کمار (سب انسپکٹر) کے سر، سینے اور گھٹنے میں چھوٹے ہیں۔ ان کے میڈیکل چیکپ ہو رہے ہیں۔

اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث نے بتایا کہ گزشتہ روز دیر رات اشوک کمار کو (سب انسپکٹر) یہاں لایا گیا تھا۔ ان کو ایک سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ سر میں، سینے میں اور گھٹنے پر شدید چوٹیں لگی ہیں اور ابھی نیوروسرجری، سی ٹی وی ایس اور آرتھوپیڈک کے اندر علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

نوٹس چسپاں کرنے گئے کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

پروفیسر حارث نے مزید بتایا کہ سینے میں ان کے چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ایک ٹیوب ڈالا ہوا ہے۔ سی ٹی وی ایس کی ٹیم نے بتایا کہ گھٹنے میں فریکچر ہے۔ ایکس رے کے بعد سرجری ہوگی اور آرتھوپیڈک والے کریں گے اور نیوروسرجری میں ان کے سر میں دیکھنے میں بڑی چوٹ نہیں لگ رہی ہے، لیکن سٹی سکین ہو رہے ہیں۔ سٹی سکین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید سر کی چوٹ کا مناسب علاج ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details