اردو

urdu

ETV Bharat / state

Guru Nanak Jayanti: میرٹھ میں تقریب کا اہتمام - میرٹھ میں کرتویہ پروگرام

ضلع میرٹھ کے گردوارہ تھاپر نگر میں 'کرتویہ' تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔

Guru Nanak Jayanti: میرٹھ میں تقریب کا اہتمام
Guru Nanak Jayanti: میرٹھ میں تقریب کا اہتمام

By

Published : Nov 24, 2021, 12:28 PM IST

اترپردیش میں ضلع میرٹھ کے تھاپر نگر گردوارہ میں گرونانک جینتی (Guru Nanak Jayanti) کے موقع پر 'کرتویہ' تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سِکھ مذہب کے پہلے گرو، گرو نانک دیو کا 552واں پرکاش پرو 19 نومبر کو منایا گیا۔ اسی سلسلے میں ضلع میرٹھ کے گردوارہ تھاپر نگر میں بھی 'کرتویہ' کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے کیرتن کیا۔ وہیں تقریب کے دوران گرونانک کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔

Guru Nanak Jayanti: میرٹھ میں تقریب کا اہتمام

ہر برس گرونانک جینتی کے موقع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے گردوارہ سنگھ سبھا کے منیجر کا کہنا تھا کہ 'گرونانک کی تعلیمات کی آج کے ماحول میں سخت ضرورت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کووند نے گرونانک دیو کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو مبارکباد دی

پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے نائب شہر قاضی کا کہنا تھا ’گرونانک نے کسی بھی مذہب میں کوئی فرق نہیں کیا وہ سب کو برابر سمجھتے تھے۔' اس موقع پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details