ہندو مذہب کے ساون مہینے میں منائے جانے والے کنور یاترا میں کنوریا عقیدت مند بھگوان شیو کا ہر سال درشن کرتے ہیں اور وہ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار، گئو مکھ، گنگوتری اور بہار کے سلطان گنج سےگنگا ندی کا پانی لاتے ہیں۔ اس پانی کو شیو کے مندروں میں چڈھاتے ہیں۔
چار بھائیوں میں سے ایک پاپن کا کہنا ہے کہ ہم نے 20جولائی کو پانی پت سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ ہمارے والدین ہمارے لیے خدا ہیں اور انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے۔