اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلال برنی سماج وادی پارٹی کے میڈیا انچارج اور ترجمان مقرر - اکھیلیش یادو

سماجودی پارٹی نے کنوربلال برنی کو میڈیا انچارج اور پارٹی کے ترجمان کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ پارٹی نے نویئڈا اورغا زی آبا د میں ضلع سطح پرکئی تبد یلیاں کی ہیں ۔

سماج وادی پارٹی کے میڈیا انچارج
سماج وادی پارٹی کے میڈیا انچارج

By

Published : Jan 16, 2021, 3:55 PM IST

سما جوادی پارٹی اپنے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی سرگرمیوں سے عوام کو واقف کرانے اور گوتم بدھ نگر میں اپنی پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے پیش نظر ضلعی سطح پر نئے عہدیداروں کی تقرری کی ہے ۔ ان تقررات میں فعال ،تیز طرار اور مدلل طریقہ سے سماجوادی کے نظریات اور سرگرمیوں کو پیش کرنے کے لئے کنور بلال برنی کو ضلع کا میڈیا انچارج اور ترجمان مقرر کیا ہے ۔

کنور بلال برنی اس سے قبل سماجوادی پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اور پارٹی کو مستکم کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے ۔پیشے سے وہ وکیل بھی ہیں

سن 1998 سے وہ سماجوادی پارٹی کے سرگرم کارکن رہے ہیں ۔

اکھیلیش یادو کے دور حکومت میں وہ اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ ضلع سب کمیٹی اور گوتم بدھ نگر، نوئیڈا کے ضلعی صدر بھی رہےچکے ہیں۔
علاوہ ازیں متعدد سماجی اداروں سے بھی وابستگی ہے۔ آر ڈبلیو اےسیکٹر 34 کے اٹھارہ برسوں سے صدر کے عہدے پر برقرار رہےہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details