اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانتا کردم اورنارائن اے ایم یو کورٹ کے رکن مقرر - اے ایم یو کی دفعہ (1) 15

وزارت فروغ انسانی وسائل حکومت ہند کی جانب سے راجیہ سبھا کے دو اراکین کانتا کردم اور بثشٹھ نارائن سنگھ کو تین برس کے لیے یا ان کے راجیہ سبھا رکن رہنے تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کورٹ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم  یونیورسٹی

By

Published : Jul 31, 2019, 1:43 PM IST

ملک کی مشہور و معروف مرکزی علمی و تحقیقی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کورٹ کے لیے راجیہ سبھا کے دو اراکین کانتا کردم اور بثشٹھ نارائن سنگھ کو نامزد کیا گیا۔

یرٹ سے تعلق رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن کانتا کردم

اس کورٹ کے نئے اراکین میں میرٹ سے تعلق رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن کانتا کردم اور بہار جنتادل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن راجیہ سبھا بثشٹھ نارائن سنگھ کا نام شامل ہیں۔

بتا دے کہ کورٹ، اے ایم یو کی سپریم گورننگ باڈی ہے۔ جو یونیورسٹی کے ضابطوں پرعمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام اختیارات کا استعمال کرتی ہے۔

ہار جنتادل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن راجیہ سبھا بثشٹھ نارائن سنگھ

اے ایم یو کی دفعہ (1) 15 کے مطابق یونیورسٹی کورٹ سال میں دو بار سالانہ میٹنگ اور خصوصی میٹنگ منعقد کروا سکتا ہے۔

علیگ برادری کو امید ہے کہ دونوں اراکین ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کام انجام دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details