ریاست اتر پردیش کے کانپور میں کورونا سے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
کانپور کا چڑیا گھر کافی بڑا ہے اور یہاں تقریباً ہر طرح کے جانور بھی موجود ہیں اس لیے کانپور چڑیا گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔
ہر ملازم کو چڑیا گھر کے اندر داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکریننگ سے گزرنا پڑتا ہے ، اب تک 12 ملازم کو تھرمل اسکریننگ میں زیادہ ٹمپریچر پائے جانے کی وجہ سے چڑیا گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اسی طرح سے جو بھی ملازم گوشت خور جانوروں کے پاس انہیں کھانا دینے یا ان کی دیکھ بھال کے لئے لیے جا رہے ہیں ان کو پی پی ای کِٹ اور سینیٹائزر کراکر ہی جانوروں کے نزدیک بھیجا جا رہا ہے۔