اترپردیش کے کانپور میں مسلمانوں کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے سابق شیعہ وقف بورڈ چیرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانپور: وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - اترپردیش کے کانپور
وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراض کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کے خلاف مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
کانپور: وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کانپور میں مولانا محمد علی جوہر فینس اسوسی ایشن کی جانب سے وسیم رضوی کا پوسٹر بھی نذر آتش کیا گیا اور مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ قرآن مجید مسلمانوں کےلیے مقدس کتاب ہے جبکہ اس میں ایک نقطہ کی بھی تبدیلی کرنے سے متعلق بیان سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
کانپور کی نئی سڑک پر سنہری مسجد کے روبرو احتجاجاً وسیم رضوی کا پوسٹر نذرآتش کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔