ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے مول گنج تھانہ علاقہ سے گرفتار مبینہ بنگلہ دیشی شخص سے اب کمشنریٹ پولیس 3 دن کے ریمانڈ پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ڈاکٹر رضوان اپنے خاندان کے ساتھ کانپور میں رہ رہے تھے۔ پولیس نے رضوان اور اس کے خاندان کے 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ آئی بی،اے ٹی ایس پولیس سمیت کئی تفتیشی ایجنسیاں بنگلہ دیشی شہری سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔Rizwan connection with Pakistan
رضوان جمعہ کی صبح 8 بجے سے اتوار کی شام 5 بجے تک پولیس کی تحویل میں ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں اس سے اس کے پاکستانی کنکشن،حوالا کاروبار، بینک کھاتوں میں رقم کے اور بنگلہ دیشی منشیات فروش اور ایم ایل اے عرفان سولنکی کے ساتھ روابط کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پولیس نے سوالات کی ایک لمبی فہرست تیار کی ہے۔