کانپور:اترپردیش کے کانپور کی پولیس نے ڈاکٹر سمیت تین اعلی تعلیم یافتہ افراد کو جعلی نوٹ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس سے جعلی کرنسی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پی ایچ ڈی، بی ٹیک اور گریجویٹ ہیں۔ وہ جعلی کرنسی کا دھندہ کرتے تھے۔ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتار عمل میں آ سکتی ہے۔
کانپور پولیس کی کرائم برانچ اور اور سواٹ ٹیم نے مل کر ایک ایسے گروہ کو پکڑ کر پردہ فاش کیا ہے جو جعلی نوٹ بنانے اور اس کا دھندہ کر رہا تھا ۔ پولیس نے جس جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا اس گروہ کے تینوں لوگ پی ایچ ڈی، بی ٹیک اور گریجویٹ ہیں۔
گروہ کا ایک اہم ملزم کانپور کا اور دو ملزم فیروزآباد کے ہیں۔ فیروزآباد سے پکڑے گئے کنور انوج کمار عرف چھوٹو اور سوربھ سنگھ جعلی نوٹ بنانے کی مشین لگائے ہوئے تھے جو نوٹ بنا کر کانپور میں اپنے ساتھی ویمل کمار چوہان کو سپلائی کرتے تھے۔ ویمل چوہان کا کام کانپور کے مارکیٹ میں نوٹ کو کھپانا تھا۔