اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: لمبی زنجیر بناکر سی اے اے کی مخالفت - اترپردیش کے شہر کانپور میں آئین بچاؤ سنگھرس سمیتی

اترپردیش کے شہر کانپور میں آئین بچاؤ سنگھرس سمیتی نے انسانی زنجیر بناکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، این آر سی اور این پی آر کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

لمبی زنجیر بناکر سی اے اے کی مخالفت
لمبی زنجیر بناکر سی اے اے کی مخالفت

By

Published : Jan 2, 2020, 11:56 PM IST

انسانی زنجیر کا یہ مظاہرہ کانپور کے امبیدکر مجسمہ نانا راؤ پارک سے گاندھی مجسمہ پھول باغ تک تقریبا ایک کلو میٹر لمبا بنایا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں تمام مذاہب کے دانشوران اور خواتین نے شرکت کی۔ ان مظاہرین کے ہاتھوں میں سی اے اے، این آر سی اور اور این پی آر کے خلاف نعرے لکھے ہوئے بینر تھے۔

لمبی زنجیر بناکر سی اے اے کی مخالفت

واضح رہے کہ کانپور میں گزشتہ 20 دسمبر کو سی اے اے کے خلاف ایک بڑا احتجاج کیا گیا تھا جس میں مسلم طبقہ کا ایک جم غفیر سڑکوں پر اتر آیا تھا اور سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہا تھا تبھی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تھی جس میں پتھرا اور گولی باری ہوئی تھی۔

کانپور کے بابو پورا علاقے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان زبردست تصادم ہوا تھا جس میں مبینہ طور پر پولیس کی گولی سے تین مظاہرین کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اس تشدد کے بعد سے کانپور میں خاموشی چھائی ہوئی تھی لیکن آج کانپور میں آئین بچاؤ سنگھرش سمیتی نے تمام مذاہب اور دانشوران کو یکجا کرکے پھر سے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف انسانی زنجیر بنا کر مظاہرہ کیا۔

اس تنظیم کے بینر تلے شہر کے تمام معززین، کئ کالجز کے لیکچررس، پروفیسرس، اسٹوڈنٹس، طالبات ، خواتین انسانی خدمت گار اور سماجی کارکن سب نے اس انسانی زنجیر میں شامل ہوکر اس قانون کی مخالفت کر رہے تھے۔

تقریبا دو گھنٹے تک انسانی زنجیر کی شکل میں جاری اس مظاہرے کی عوام نے جم کر تائید کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details