ریاست اتر پردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کا نام ششی کانت پانڈے ہے۔ ششی کانت پانڈے نے اقبالیہ بیان دیا ہے کہ 'وکاس دوبے نے تقریبا 30 ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر حملہ کیا تھا۔
گرفتار ملزم کی بیوی کا ایک آڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ وکاس دوبے کی بیوی کو بتا رہی ہے کہ وکاس دو بے نے اس کے گھر کے آنگن میں ڈی ایس پی کو مار دیا ہے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کی لاش پڑی ہے۔ اس آڈیو میں وہ اپنی بھابھی سے مدد مانگ رہی ہے۔
کانپور قتل معاملہ: ایک اور ملزم گرفتار واضح رہے کہ دو اور تین جولائی کی درمیانی رات میں کانپور کے بکروں گاؤں میں وکاس دو بے کے گھر جب ڈی ایس پی دیویندر مشرا اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ وکاس دو بے کو گرفتار کرنے گئے تو وکاس دوبے نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔ پولیس پر حملہ کرنے والوں میں ششی کانت پانڈے بھی شامل تھا جسے اب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
شش کانت پانڈے نے اقبالیہ بیان دیا ہے کہ 'اس نے وکاس دو بے کے کہنے پر مجبور ہو کر پولیس پر گولی چلائی تھی اس حملے میں وکاس دو بے کے ساتھ تقریبا 25 سے 30 لوگ شامل تھے جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے اور انہیں پولیس کے آنے کا پہلے سے ہی اطلاع تھی، وہیں ششی کانت پانڈے کی بیوی سنیتا کا ایک آڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں وہ وکاس دوبے کی بیوی ریچہ دوبے کو فون کرکے اس رات ہوئے سانحہ کے بارے میں بتا رہی ہے۔
ششی کانت پانڈے کی بیوی کا موبائل پولیس نے برآمد کر لیا ہے جس میں وہ وکاس دو بے کی بیوی کو بتا رہی ہے کہ وکاس بھیا نے پولیس والوں کو مار دیا ہے۔گھر کے آنگن میں ایک لاش پڑی ہے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں اس کے گھر کے باہر پڑی ہوئی ہیں، ایسے میں ملزم ششی کانت کی بیوی سنیتا وکاس دو بے کی بیوی ریچہ دو بے سے موبائل پر بتا کر مدد مانگ رہی ہے کہ وہ کیا کرے، وکاس دو بے کی بیوی اس وقت لکھنؤ میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کانپور معاملے میں شامل ملزم گرفتار
پولیس گرفتار ششی کانت پانڈے کی نشاندہی پر تمام ثبوت اکھٹا کر رہی ہے، پولیس اس کے ذریعے سے اس حملے میں شامل تمام لوگوں کے بارے میں جانکاری حاصل کر تمام مجرموں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔