اردو

urdu

ETV Bharat / state

وکاس دوبے کے ساتھی پر نگر نگم کا شکنجہ

کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے کے ساتھی اور اس کے خزانچی جئے باجپائی پر نگر نگم نے شکنجہ کسا ہے، اسے 50 لاکھ کی ٹیکس چوری کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

kanpur municipal corporation
نگرنگم

By

Published : Jul 31, 2020, 7:43 PM IST

جئے واجپئی پر الزام ہے کہ وہ اپنے رسوخ کے سبب کوئی ٹیکس نہیں بھرتا تھا، جو اس وقت پولیس کی گرفت میں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں پکڑا گیا جئے واجپئی جب سے پولیس کی گرفت میں آیا ہے تب سے اس سے تفتیش جاری ہے۔

اسی سلسہ میں جئے واجپئی کے تقریباً 27 املاک پر پولیس نے قانونی کاروائی کی ہے۔ وکاس دوبے کا خاص ساتھی کہا جانے والے جئے واجپئی کی کانپور کے متعدد علاقوں میں 27 اراضی پولیس کی جانچ کے دائرے میں آئی ہے۔ ان جائیداد پر تفتیش جاری ہے۔

ان جائیداد پر ٹیکس کی چوری اور ہیرا پھیری کے معاملہ بھی سامنے کھل کر آرہے ہیں۔ کانپور میئر نے ٹیکس چوری کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کرائی تو اس پر تقریباً 50 لاکھ سے زائد کی نگرنگم کی ٹیکس چوری کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں اس نے ہاؤس ٹیکس، واٹر ٹیکس اور سیور ٹیکس کی چوری نگر نگم کے افسران کے ساتھ مل کر کی ہے۔

مزید پڑھیں:

کانپور کیس: ملزم گوپال سینی کی خودسپردگی

اس نے افسران کے ساتھ مل کر نگر نگم کو تقریباً 50 لاکھ روپیہ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس معاملے میں کانپور میونسپل کارپوریشن کی میئر پرمیلا پانڈے مددگار رہے افسران پر جانچ کر کاروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details