اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں انکاونٹر، ایک گرفتار - ایک زخمی

کانپور کی چكیري تھانے کی پولیس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ مہم میں عادل نامی ملزم کو تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جب محاصرہ کیا تو اس نے پولیس ٹیم پر فائر کر دیا۔

Kanpur encounter

By

Published : May 28, 2019, 5:29 PM IST

کانپور کی چكیري تھانے کی پولیس و سواٹ ٹیم نے مشترکہ مہم میں عادل نامی مجرم کو تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جب محاصرہ کیا تو اس نے پولیس ٹیم پر فائر کر دیا۔

kanpur encounter

جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عادل کے پیر میں گولی مار کر زخمی کر دیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ کانپورپولیس اب تک اس طرح کی مڈبھیڑ میں ڈیڑھ درجن سے زیادہ بدمعاشوں کو گولی مار کر گرفتار کر چکی ہے۔

انکاونٹر میں پولیس پارٹی کی طرف سے خود حفاظتی انتظام کے تحت جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک مجرم کے دائیں پیر میں گولی لگی اور زخمی ہوکر گر گیا جبکہ دوسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی شخس کے قبضے سے ایک عدد 32 بور پستول اور دو زندہ کارتوس ، ایک اسکوٹی ضبط کی گئی ۔ مجرم قتل ، لوٹ مار وغیرہ کے چار درجن مقدمات میں ملوث ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details