ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھرتی معروف گلوکارہ کنیکا کپور مسلسل اپنا ٹسٹ کرا رہی تھیں، تاہم ان کے لیے یہ راحت کی خبر ہے کہ اب ان کی کورونا وائرس انفیکشن کی رپورٹ منفی آئی ہے، حالانکہ یہ ان کی پانچویں ٹسٹ رپورٹ ہے۔ وہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ہسپتال میں ہی رہیں گی۔
واضح رہے کہ کنیکا کپور کو لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم گلوکارہ کنیکا کپور نو مارچ کو لندن سے ممبئی واپس آئی تھیں۔
کنیکا کپور کو لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم گلوکارہ کنیکا کپور نو مارچ کو لندن سے ممبئی واپس آئی تھیں کنیکا کپور کو لے کر حال ہی میں بڑی خبر آئی تھی، حال ہی میں ان کا چوتھا میڈیکل ٹسٹ ہوا تھا جو کہ مثبت آیا تھا، اس سے پہلے کنیکا کپور کا تیسرا ٹسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
واضح رہے کہ کنیکا کپور کے علاوہ ان کے رابطے میں آئے 262 لوگوں میں سے 60 لوگوں کی میڈیکل رپورٹ منفی آئی ہے۔
بالی ووڈ سنگر گزشتہ 9 مارچ کو لندن سے ممبئی لوٹی تھیں، اس کے بعد وہ لکھنؤ گئی اور کئی پارٹیوں میں بھی شامل ہوئیں، کنیکا کپور کی لاپروائی کو لے کر اترپردیش میں ان پر کئی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ کنیکا کپور کی پیدائش بھارت میں ہوئی، لیکن اب وہ انگلینڈ کی رہائشی ہے۔ سنہ 1997 میں کنیکا جب 18 برس کی تھیں تب این آر آئی بزنسمین سے شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں بھی ہے۔
چیف میڈیکل افسر نے اپنی شکایت میں لکھا کہ 14 مارچ کو ایئرپورٹ پر گلوکارہ کی اسکریننگ ہوئی تھی، جس کے بعد ان میں نزلے کی علامات بھی سامنے آئیں، اس وقت کنیکا کو گھر میں کوارنٹین کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے متعدد تقاریب میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ 41 برس کی کنیکا کپور رواں ماہ لندن سے لکھنؤ پہنچی تھیں، جس کے چند روز بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔