لکھنؤ میں گزشتہ 28 اکتوبر کی شب میں ایس ٹی ایف کے انکاؤنٹر میں ہلاک دو افراد میں سے ایک فرد کے اہل خانہ کے لوگوں نے ضلع کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرین اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے موضع منگراواں رہائشی کامران کے جسم پر شدید چوٹ کے متعدد نشانات تھے۔
کامران کے بھائی عمران نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کامران پر کوئی بھی سنگین الزام نہیں تھے۔ گاوں میں پردھانی انتخابات میں ایک متاثر کن شخص سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سے اسے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں۔ اور تقریباً 9 بجے رات کامران کے انکاؤنٹر کی خبر ملی اس دن شام میں مغرب کے وقت وہ والی بال کھیل کر ایک دکان پر چائے پی رہا تھا۔
سینکڑوں افراد نے اس کو دیکھنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ عمران نے بتایا کہ میرے بھائی نےگھر کے پاس ہی آر او واٹر پلانٹ لگایا تھا پانی سپلائی کا کام کرتا تھا اور اسی سے گھر کے اخراجات کو پورا کیا جاتا تھا۔