اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی پی ایل میں جلوہ بکھیرنے کو بیتاب - کامران انجری کی وجہ سے باہر

کرکٹ میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہوئی اور ملک میں آئی پی ایل لیگ شروع ہوا، جس میں ایسے بھی کھلاڑی عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچے، جن کے پاس ذرائع کی بہت کمی تھی۔ انہی میں سے ایک اُتر پردیش کے مئو ضلع کے کرکٹ کھلاڑی کامران خان ہیں۔

آئی پی ایل میں جلوہ بکھیرنے کو بیتاب
آئی پی ایل میں جلوہ بکھیرنے کو بیتاب

By

Published : Feb 29, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:32 PM IST

بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ مقبول ترین کھیل ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اس کھیل میں دلچسپی نہ رکھتا ہو۔ کرکٹ کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت میں سچن تندولکر کو "بھگوان" کہا جاتا تھا۔

آئی پی ایل میں جلوہ بکھیرنے کو بیتاب

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے مئو سے تعلق رکھنے والے کامران آئی پی ایل میں اپنا جلوہ دکھا چکے ہیں لیکن ان کی بدقسمتی تھی کہ انہیں انجری ہوئی اور کامیابی کے سفر میں اچانک بریک لگ گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران نے بتایا کہ 'وہ ایک بار پھر سے آئی پی ایل میں کامیابی کے لئے بیتاب ہیں۔'

اس کے لئے وہ 8 سے 10 گھنٹہ فیلڈ پر بتا رہے ہیں۔ کامران خان کے ہنر کو جادوئی آشٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن اور سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے پہچانتے ہوئے آئی پی ایل کے سیزن 2009 میں موقع دیا تھا، چار سیزن کھیلنے کے بعد کامران انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔

کامران اب پوری طرح فٹ ہیں اور واپسی کی کوشش میں مصروف ہیں۔

کامران خان نے 2009 سے 2012 تک آئی پی ایل کھیلا۔ وہ راجستھان رائلس اور پنے واریئرس جیسی ٹیموں کا حصہ رہے۔

برس 2014 میں بھی سلیکشن ہوا لیکن انجری کی وجہ سے انہیں ٹیم سے علیحدہ ہونا پڑا۔ کامران فاسٹ بالر ہیں اور کی خاصی

آئوٹ سوئنگ ہے ۔ ٹیم سے باہر رہنے کے دوران انہوں نے اپنی انجری کا مقابلہ کیا اور اس دوران ان سوئنگ اور یارکرکے ساتھ بلے بازی پر محنت کر رہے ہیں۔

کامران نے بتایا کہ 'یارکر تو اب میرا ہتھیار ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بتایا کہ وہ سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کی طرح بولنگ ایکشن کر لیا ہے۔ معلوم ہو کہ مالنگا دائے ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں جبکہ کامران بائے ہاتھ سے۔'

بات چیت کے دوران کامران خان نے کہا کہ 'میں گیند بازی کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی جم کر رہا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں اچھا آل راؤنڈر بن چکا ہوں، انشاءاللہ موقع ملتے ہی میں اپنے ہنر دکھاؤں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میری کوشش رہے گی کہ "آئی پی ایل کے ذریعے میں بھارتی ٹیم کا حصہ بنوں اور ملک کے لیے کرکٹ کھیلو۔'

کامران خان فی الحال سی ایس دی اکیڈمی لکھنؤ میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ کامران نے ابھی تک آئی پی ایل کے 14 میچ کھیلے ہیں اور 17 وکٹ لئے ہیں۔

یوپی کے مئو ضلع کے متوسط کنبہ سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے بتایا کہ 'انہیں بچپن سے کرکٹ کا جنون تھا۔ ان کا خواب تھا کہ ملک کے لئے کھیلیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'میں نے سوچا اگر کامیابی ملی تو بہتر ورنہ گلف ممالک میں ذریعہ معاش کے لئے نکل جائوں گا۔'

دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ 'کامران خان کو اس سیزن کے آئی پی ایل میں کوئی ٹیم موقع دیتی ہے نہیں۔ حالانکہ کامران کو یقین ہے کہ وہ پہلے کے مقابلے زیادہ خطرناک فاسٹ بالر بن چکے ہیں کیونکہ وہ لاستھ مالنگا کی طرح بولنگ ایکشن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں اور بیٹنگ بھی لاجواب ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details