اردو

urdu

ETV Bharat / state

کملیش تیواری کے کنبے کی یوگی سے ملاقات - یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات

ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی 18 اکتوبر بروز جمعہ کو دن دہاڑے ہوئے قتل کے بعد اتوار 20 اکتوبر کو متاثرہ کنبے نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

کملیش تیواری کے کنبے کی یوگی سے ملاقات

By

Published : Oct 20, 2019, 3:59 PM IST


کملیش تیواری کے کنبے نے 11 نکاتی مطالبے پر مشتمل ایک خط وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپا ہے۔ کملیش کا کنبہ لکھنؤ میں کملیش تیواری کی مورتی تعمیر کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ خط میں خورشید باغ کا نام بدل کر کملیش باغ رکھنے کے ساتھ ہی مجرموں پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

کملیش تیواری کے کنبے کی یوگی سے ملاقات

وزیراعلی نے اچانک ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے ساتھ ایس آئی ٹی انچارج انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس کے بھاگوت بھی پہنچے۔ وزیر اعلی نے کملیش تیواری کے کنبے کے سامنے ہی او پی سنگھ سے قتل کی جانچ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات طلب کیں اور قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details