اردو

urdu

ETV Bharat / state

کملیش تیواری کے اہل خانہ کو مالی امداد - ملزمان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کملیش تیواری کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ان کی بیوی کو 15 لاکھ روپئے کے ساتھ سیتا پور میں ایک مکان فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

' کملیش تیواری کے اہل خانہ کو مالی امداد'

By

Published : Oct 23, 2019, 6:49 PM IST


سرکاری ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کملیش کے قتل کے معاملے میں گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں متأثر کن کاروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ سازشی افراد کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

کملیش تیواری کے اہل خانہ کو مالی امداد


قابل ذکر ہے کہ 18 اکتوبر کو پرانے لکھنؤ کے ناکہ علاقے میں دن دہاڑے سخت گیر ہندو لیڈر کملیش تیواری کو ان کے دفتر میں دو افراد نے چاقو سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

گذشتہ روز گجرات اے ٹی ایس نے کملیش کے قتل کے الزام میں اشفاق شیخ(34) اور معین الدین پٹھان(27) گرفتار کیا ہے۔دونوں گجرات کے سورت ضلع کے رہنے والے ہیں اور پولیس کے دعوؤں کے مطابق قتل کے بعد سے ہی رپوش تھے۔

اے ٹی ایس نے دونوں کو گجرات راجستھان بارڈ پر شاملاجی سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔وہ گجرات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ گجرات پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پیسہ ختم ہوجانے کے بعد ملزموں نے اپنی کنبے سے رابطہ کیا تھا۔ اب ان کو یو پی پولیس کے حوالے کیا جائے گا جو کہ پوچھ گچھ کے لئے گجرات پہنچ چکی ہے۔

مجموعی طور پر کملیش کے قتل کے معاملے میں ابھی تک 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جن میں سے تین کو گجرات کے سورت اور دیگر کو مہاراشٹرا کے ناگپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details