اردو

urdu

ETV Bharat / state

کملیش تیواری کے اہل خانہ نے مالی امداد واپس کی - کملیش کی اہلیہ اور ان کے اہل خانہ

کچھ روز قبل لکھنؤ میں ہندو مہاسبھا رہنما کملیش تیواری کو دو لوگوں نے دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

کملیش کی والدہ

By

Published : Oct 24, 2019, 11:22 AM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندو مہاسبھا کے رہنما کملیش تیواری کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے اور ایک مکان دینے کا اعلان کیا تھا۔

کملیش تیواری کے اہل خانہ نے مالی امداد واپس کی

خیال رہے کہ کملیش کی اہلیہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے تحصیل محمود آباد ضلع سیتاپور میں مالی امداد اور ایک مکان دینے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن کملیش کی والدہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ہمیں سرکار کا 15 لاکھ روپے اور مکان نہیں چاہیے، کیونکہ ہم نے جو حکومت سے مطالبہ کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے پندرہ لاکھ روپے اپنے بیٹے کے اوپر نچھاور کرکے انہیں واپس بھیج دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم لوگ لکھنؤ میں رہتے ہیں اور ہمیں مکان سیتاپور کے محمود آباد تحصیل میں دیا گیا ہے، ایسے میں ہمارے لیے مکان لینے کا کوئی مطلب ہی نہیں، اگر انہیں دینا ہوتا تو لکھنؤ میں دیتے جہاں کملیش تیواری رہتے تھے'۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اعلیٰ افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ملزمین ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے، جس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔

اگر اس پورے معاملات پر باریکی سے نظر ثانی کریں تو پتہ چلتا ہے کہ حکومت اور پولیس جو کہتی ہے کملیش کا اہل خانہ یا ان کی والدہ بالکل برعکس کہتی ہیں۔

حکومت بیان جاری کرکے کہتی ہے کہ ان کے اہل خانہ ہم سے اتفاق رکھتے ہیں لیکن بار بار تیواری کی والدہ اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ 'انہیں حکومت پر بھروسہ نہیں ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details