اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamil Got Justice: کامل کو سپریم کورٹ سے انصاف کا پروانہ ملا - کاغذی کاروائی کے بعد جیل سے باہر آئینگے کامل

پاکستانی یا ہندوستانی، ساری زندگی اسی کشمکش میں رہنے والے کامل خان کے خاندان میں کئی سالوں بعد عید آئی ہے۔ عمر قید سے زائد سزا کاٹنے کے بعد کامل خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈیٹینشن سینٹر سے رہائی مل گئی ہے۔ ملک کی سرحدوں کی تقسیم کا خمیازہ بھگتنے والے اس خاندان کی دو نسلوں کی زندگی ترقی سے محروم آج بھی مفلسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ Kamil, Who has been in Jail for 11 Years, Got Justice

کامل کی بیٹیاں
کامل کی بیٹیاں

By

Published : May 7, 2022, 8:49 AM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانا دہلی گیٹ علاقے کے خیر نگر کی ڈاکٹر سین والی گلی کے رہنے والے کامل خان عرف قمر جب 8 سال کے تھے اس وقت وہ اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان کے شہر لاہور گئے۔ ان کی والدہ کا پاکستان میں اچانک انتقال ہونے کے بعد وہ وہیں رہنے لگے۔ رشتہ داروں نے بالغ ہونے تک کامل کی پرورش کی. لیکن وہ تعلیم یافتہ نہ ہوسکے۔ Kamil, Who has been in Jail for 11 Years, Got Justice

انصاف کا پروانہ

بالغ ہونے پر قمر نے پاکستان سے پاسپورٹ حاصل کیا اور لانگ ٹرم ویزا پر اپنے خاندان کے ساتھ میرٹھ آگئے۔ ان کے گھر والوں نے ان کا نکاح میرٹھ میں ہی شہناز بیگم سے کر دیا جس کے بعد وہ اپنے 5 بچوں کے ساتھ میرٹھ کے خیر نگر علاقے میں ہی رہنے لگے۔ 2011 میں ایک شکایت پر کامل کو پولیس نے حراست میں لیا تو پتہ چلا کہ اس کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے، اور ناخواندہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ویزا کو رینیول بھی نہیں کرا سکا تھا۔


میرٹھ کے خیر نگر علاقے میں رہنے والے کامل خان کو عید سے دو روز قبل سپریم کورٹ سے ضمانت تو مل گئی ہے لیکن قانونی کاغذات کو مکمل ہونے کے بعد ہی ان کو آزادی مل سکے گی. اب دیکھنا ہوگا کہ کامل کو اپنے اہل خانہ کا ساتھ کب تک مل سکے گا تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details