لکھنؤ:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے تقوائے الٰہی کی اہمیت اور امام حسینؑ پر گریہ کی عظمت کو بیان کیا۔ Kalbe Jawad address to Majlis on the occasion of Muharram
مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن نے صاف اعلان کیا ہے کہ عمل صرف صاحبان تقوی کا قابل قبول ہے۔ اس لئے ہمیں تقوائے الٰہی اختیار کرنا چاہئے ورنہ ہر عمل بیکار جائے گا۔
مولانا نے امام حسینؑ کی مظلومیت پر گریہ کے ثواب کو بھی روایت اور سنت کے ذریعہ ثابت کیا اور کہا کہ غم حسینؑ میں رونا عبادت اور پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے۔ علمائے اسلام نے لکھا ہے کہ جب جبرئیل نے شہادت امام حسینؑ کی خبر پیغمبر اسلامؐ کو دی تو آپ نے بے حد گریہ فرمایا۔ Kalbe Jawad address to Majlis on the occasion of Muharram