چودھری ناہید حسن نے کیرانہ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے مریگانکا سنگھ کو 25,199 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ وزیر سریش رانا تھانہ بھون سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں اور اتحاد کے اشرف علی خان آگے ہیں۔ وہیں شاملی سیٹ سے بی جے پی کے جیتندر آگے چل رہے ہیں۔ Nahid Hasan Defeat BJP's Mriganka Singh
ویسے اگر شاملی کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کی بات کی جائے تو یہاں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ کیرانہ میں 75.01 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ شاملی سیٹ پر 67.58 فیصد اور تھانہ بھون میں 67.86 فیصد ووٹنگ ہوئی۔