اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس سنجے یادو الہٰ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر - جسٹس گووند مٹھور

الہٰ آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجے یادو کو باقاعدہ چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس سنجے یادو
جسٹس سنجے یادو

By

Published : Jun 11, 2021, 9:18 AM IST

وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 217 کی شق (i) کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں چیف جسٹس سنجے یادو کو الہٰ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس گووند مٹھور 13 اپریل کو ریٹائر ہونے کے بعد جسٹس یادو کو 14 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے گزشتہ ماہ 20 مئی کو جسٹس یادو کو الہٰ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details