ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ میں واقع سی او دفتر کے پاس 5 جنوری کو کلینک میں مریض دیکھنے کے دوران ایک گاڑی میں سوار کچھ بدمعاشوں نے ویدیہ سوہن لال شرما پر فائرنگ کر دی جس میں ان کی موت ہوگئی۔
بارہ بنکی: دوہرے قتل کا انکشاف - واردات کا اہم ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر
بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ حلقے میں 5 جنوری کو ہوئے دوہرے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے، لیکن واردات کا اہم ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
بارہ بنکی: دوہرے قتل کا انکشاف
سوہن لال شرما ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال کا رہنے والا تھا، مہلوک کے دوسرے ساتھی کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی، اس معاملے میں تحقیقات کے دوران ذرائع کی مدد لیتے ہوئے پولیس نے جانی عرف کرم ویر اور ساحل کو گرفتار کیا ہے، یہ دونوں بھی ہریانہ (کرنال) کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابھی تک اس واردات کا مقصد رنگداری ہی نکل کے آیا ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس واردات میں کئی افراد ملوث ہیں۔