اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا معاملے میں فیصلہ سنانے والے جسٹس دھرم ویر شرما کی کورونا سے موت - ای ٹی وی بھارت اردو؎

آلہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دھرم ویر شرما کا نوئیڈا میں ہفتہ کو کورونا سے انتقال ہوگیا۔ وہ 74 سال کے تھے اور گھر میں اکیلے رہتے تھے۔ 2010 میں ایودھیا تنازعہ کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے رکن تھے۔

NEWS
ایودھیا معاملے میں فیصلہ سنانے والے جسٹس دھرم ویر شرما کی کورونا سے موت

By

Published : May 9, 2021, 9:01 AM IST

عالمی وبا کورونا کا قہر جاری ہے۔ ہفتہ کو نوئیڈا میں آلہ آباد ہائی کی لکھنؤ بینچ سے ریٹائر ہونے والے جسٹس دھرم ویر شرما کی کورونا سے موت ہوگئی۔ انہوں نے 2010 میں ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ سنایا تھا۔

گھر میں تھے اکیلے

دھرم ویر شرما 74 سال کے تھے اور جج کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ وہ بلند شہر کے دیبائی تھانہ حلقہ کے دان پور کے رہنے والے ہیں اور اعلی تعلیم لکھنؤ میں حاصل کی۔

جانکاری کے مطابق وہ نوئیڈا میں اکیلے رہتے تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی تھی۔

رام مندر پر سنایا تھا فیصلہ

ایودھیا تنازعہ پر 30 ستمبر 2010 کو لکھنؤ بنچ نے فیصلہ سنایا تھا، جس میں دھرم ویر شرما تین رکنی بینچ کے رکن تھے۔ جمعرات کو ان کی طبیعت بگڑی، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

وزیراعلی کا اظہار غم

جسٹس دھرم ویر شرما کی موت سے ان کے آبائی گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details